26

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق کی پولیس سپورٹس فیسٹیول میں ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے مابین کھیلے جانے والے فٹ بال کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق کی پولیس
سپورٹس فیسٹیول میں ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے مابین کھیلے جانے والے فٹ
بال کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک
سنگھ رانا عمر فاروق نے شاہین فٹ بال سٹیدیم جھنگ روڈ ٹوبہ میں پولیس
سپورٹس فیسٹیول کے تحت ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کی ٹیموں کے مابین کھیلے
جانے والے فٹ بال کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی
ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،پولیس
سپورٹس آفیسر غلام حیدر اے ایس آئی اور پی آر او محمد عطا ء اللہ بھی انکے
ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے مابین کھیلے جانے والے
فٹ بال کے فائنل میچ سے کافی محفوظ ہوئے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی زیر صدارت پولیس ملازمین کے لیے پولیس
سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ضلع بھر سے پولیس ملازمین حصہ
لے رہے ہیں پولیس سپورٹس فیسٹیول میں بیڈ منٹن،والی بال،رسہ کشی اور فٹ
بال کے مقابلہ جات کروائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر
فاروق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایس او پیز کو مد نظر
رکھتے ہوئے کھیلوں کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں آج کل کے دور میں پولیس
ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اچھے طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے ساتھ
ساتھ صحت اور فٹنس پر بھی توجہ دیں کھیل جوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشو و
نما کے لیے انتہائی ضروری ہے اسی سے ہم ایک صحت مند معاشرہ کی تکمیل کر
سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں