35

آرتھر نے سرفراز کو اپنے دور کوچنگ میں ’ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قراردید یا

میں سرفراز کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

میں سرفراز کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو اپنے دور کوچنگ میں ’ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار دیدیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے گریم اسمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق جیسے بہترین لیڈرز کے ساتھ کام کیا مگر سرفراز احمد میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں بھلے ہی ان کا انداز تحکمانہ ہوتا مگر جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے باقی کھلاڑیوں کے بھائی بن جاتے تھے، لوگ وہ دیکھتے جو فیلڈ میں رونما ہوتا مگر سرفراز کا ڈریسنگ روم والا پہلو نہیں دیکھتے جہاں پر وہ بہت مقبول لیڈر تھے، میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں