44

شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لینے والی پاکستانی اداکارہ انتقال کر گئیں … اداکارہ صنم نازی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ اور تدفین لاہور میں ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر2020ء) شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لینے والی پاکستانی اداکارہ انتقال کر گئیں، اداکارہ صنم نازی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ اور تدفین لاہور میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ صنم نازی لاہور میں انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ صنم نازی سٹیج اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ تھیں جنہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں سمیت ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، لیکن بعد ازاں شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

صنم نازی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث انہیں شوبز دنیا سے دورہ اختیار کرنا پڑی۔ اداکارہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور منگل کے روز انتقال کر گئی۔ اداکارہ کی نماز جنازہ اور تدفین لاہور کے علاقے منصورہ میں ہوگی۔ صنم نازی کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں