16

آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

حمل:
21مارچ تا21اپریل

شریک حیات کیساتھ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہو سکتا ہے لہٰذا بہتر ہے لڑائی کو طول دینے کی بجائے ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ مسئلے کو حل کر لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج کا دن اہم کاموں کی تکمیل کے لئے نہایت اہم ہے خاص طور پر آپ کے وہ کام جو کافی عرصے سے رکے ہوئے تھے، اپنی سوچ کا محور اپنے کام پر ہی رکھیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات شریک کاروبار کے منصوبوں پر ہرگز عمل نہ کریں بلکہ بذات خود بھی دلچسپی لیں ورنہ آپ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

چند ایسے دوست فائدہ مند ثابت ہونگے جن سے آپ کو ہرگز یہ امید نہ تھی کہ یہ آپ کا برے وقت میں ساتھ دے سکتے ہیں لہٰذا ان کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کی مدد کو قبول کر لیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ملازمت کے سلسلے میں آپکو کافی اونچ نیچ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر گھبرایئے مت بہت جلد معاملات آپ کی توقع کے مطابق حل ہوتے جائینگے اور آپ ترقی کی منازل طے کرینگے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج گھومنے پھرنے کا پروگرام بنا لیں بہتر ہے گھر پر ہی دوستوں کو بلوالیں آج کا دن سیر و تفریح کے لحاظ سے نہایت اہم ہے محبوب کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر کسی جگہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج آپ کوشش کریں تو جواب ہاں کی صورت میں مل سکتا ہے مگر اس کے لئے آپ کو اپنے والدین کی مدد ضرور لینا پڑے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ضرور کریں، ہو سکتا ہے یہ سفر آپ کے لئے آنے والے وقت میں فائدہ مند ثابت ہو، بزرگوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دوسروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنے دماغ کو ٹھنڈا رکھیں اور بہتر ہے کہ صلح صفائی سے معاملات حل کر لیں، عشق و محبت کے میدان میں کودنا ہرگز فائدہ مند نہ ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج آپ کافی فضول خرچی شاپنگ کی صورت میں کر بیٹھیں گے مگر اس کا ایک فائدہ یہ ضرور ہو گا کہ آپ کے گھریلو معاملات کافی عرصہ بعد بہتری کی طرف جائیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

وہ والدین جو اپنی اولاد کے رشتے کی وجہ سے پریشان ہیں ہرگز نہ گھبرائیں، بہت جلد آپ اپنے فرض سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ضروری نہیں کہ ہر بار آپ اصولوں کو مدنظر رکھ کر کامیاب ہو جائینگے لہٰذا جن معاملات کا سامنا آپ کو کرنا پڑ رہا ہے وہ آپ کو دوسروں کی چاپلوسی کرکے ہی حل کرنا ہونگے ۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں