25

سوشل میڈیا پر فیروز خان اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) رواں برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی کا اعلان کرنے والے فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی دونوں کی علیحدگی کی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی ایسی خبروں میں بعض سوشل میڈیا پیجز نے فیروز خان کو بھی اپنی ٹوئٹس اور پوسٹس میں مینشن کر رکھا ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کے دو سال بعد علیحدگی اختیار کرلی۔ایسی خبروں میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ نہیں دیا جا رہا ہے اور دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں علیحدگی کے بعد طلاق بھی ہوگئی۔فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں