
فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور میں ہونے والے تشہیری بورڈ پر جماعت اسلامی کا جھنڈا آویزاں کرنے پر پارٹی نے احتجاج کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا نامناسب طرزعمل ہے۔ جماعت اسلامی الگ سے اپنے جلسے کررہی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کو اس سنگین غلطی کا نوٹس لینا چاہیے۔
پشاور
پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل نہیں ہے ،جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا نا مناسب رویہ ہے
جماعت اسلامی واضح طور پر الگ ہے اور اپنے جلسے کر رہی ہے ،میرے خیال میں جھنڈا غلطی سے استعمال ہوا، PDMانتظامیہ نوٹس لیں
قیصر شریف سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی @JIPOfficial pic.twitter.com/PsPrPoXMQt— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) November 22, 2020
پی ڈی ایم نے پشاور میں پنڈال سجایا اور اس جلسے کے تشہیری بورڈ پر جہاں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے بنائے گئے تھے وہیں جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی لگایا گیا۔
متعلقہ خبریں