خبریں

تازہ ترین

دادو:بھائیوں نےبہن کےقتل کوخودکشی کارنگ دےدیا

دادو کے تعلقے میہڑ میں نوجوان لڑکی کی مبینہ خودکشی کا پردہ فاش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق معاملہ قتل کا نکلا ہے۔ پولیس نے ملوث بھائی کو گرفتار کرلیا۔

وحدت کالونی میں 5 روز قبل نوجوان لڑکی شازیہ خاصخیلی کی خودکشی کا واقعہ اس کے بھائی عبدالحمید خاصخیلی کی جانب سے تھانے میں رپورٹ ہوا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معاملہ خودکشی کے بجائے قتل ظاہر ہوا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شازیہ خاصخیلی کو پیچھے سے گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیکل رپورٹ اور پولیس تحقیقات کی روشنی میں اے ایس آئی پریل سمیجو کی مدعیت میں شازیہ کے قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

ایف آئی آر میں مقتولہ کے دو بھائی عبدالحمید خاصخیلی اور نور نبی خاصخیلی نامزد ہیں اور پولیس نے اول الذکر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ثانی الذکر فرار ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا رشتہ میر گل خاصخیلی سے طے تھا مگر وہ اس رشتے سے خوش نہیں تھی جبکہ اس کے بھائی زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں