خبریں

تازہ ترین

اپنی فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہیں، میچ میں کنڈیشز ہمارے فیور میں تھیں، عماد وسیم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اپنی فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہیں، میچ میں کنڈیشز ہمارے فیور میں تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بولرز نے وکٹ کے مطابق بولنگ کی، ہمیشہ کی طرح بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کراچی کنگز کے بیٹسمین اور فائنل کے مین آف دی میچ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورت حال کے مطابق کھیلوں، ہر میچ کی پلاننگ کرتا ہوں اس لئے کامیابی ملتی ہے، آئندہ بھی اسی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔