خبریں

تازہ ترین

پی ایس ایل فائنل: لاہور نےکراچی کنگزکو135رنز کا ہدف دیدیا

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں ہونے والے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک10 مقابلوں میں 6 مرتبہ جیت کراچی کنگز جبکہ 3 بار لاہور قلندرز کے حصے میں آئی۔ 3 میچز جیتنے والی لاہور قلندرز نے ایک اضافی فتح سپر اوور میں بھی حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل فائیو کے ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں اور دونوں ٹیموں نے اپنے ہوم گراؤنڈز پر ایک دوسرے کیخلاف کامیابی حاصل کی۔

کراچی کنگز کو اس وقت ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بابراعظم کی خدمات حاصل ہیں، بابر نے 11 میچوں میں 410 رنز بنائے ہيں۔ ایلکس ہیلز نے 8 میچوں میں 150سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 261 رنز بنا رکھے ہیں۔ اسی طرح ڈيتھ اوورز ميں کراچی کنگز کا اہم ترين ہتھيار محمد عامر ہيں جنھوں نے 10 میچوں میں 10 وکٹیں لی ہیں۔

لاہور قلندرز کو پروفسير کی خدمات حاصل ہیں جو ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین بلےباز ہیں۔ بین ڈنک بھی لاہور کی نمائندگی کررہے ہیں، ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بین ڈنک کے پاس ہی ہے۔ بالنگ میں قلندرز کو شاہین آفریدی درسیتاب ہیں جو ایونٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں۔

متعلقہ خبریں