خبریں

تازہ ترین

لاہور قلندرز کیخلاف فائنل شاندار کارکردگی سے یادگار بنانے کی پوری کوشش کرونگا :محمد عامر … چیلنج قبول کرنا پسند ، شائقین کو فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا :فاسٹ … مزید

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 نومبر 2020ء ) کراچی کنگز کے فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کےخلاف فائنل کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ گزشتہ پی ایس ایل سیرنز کے دوران کراچی کنگز کی کارکردگی اتار چڑھائو کا شکاری رہی اور 2 مرتبہ فائنل کے قریب پہنچنے کے باوجود کھیل نہیں سکے اس لیے اب ہمارے کھلاڑی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل اس لیگ کا سب سے بڑا اور اہم ترین مقابلہ ہے جس میں بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے جو بن پڑا کریں گے، ہمیں امید ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف مقابلہ دلچسپ رہے گا۔ فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے فائنل میں رسائی سابق کوچ ڈین جونز کے بغیر ممکن نہیں تھی جن کی کوچنگ تکنیک نے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سکھایا، جب وہ بھی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے تھے تب ڈین جونز نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں کھل کر بائولنگ کروں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر مقابلے میں انہیں شدید دبائو کا سامنا تھا لیکن انہیں چیلنج قبول کرنا اچھا لگتا ہے، سپر اوور میں پوری ٹیم ان کی جانب دیکھ رہی تھی اس لیے انہوں نے پوری جان لگا کر بائولنگ کی، سپر اوور کے لیے وسیم اکرم اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور وہ خود بھی ذہنی طور پر اس اوور کے لیے تیار تھے ۔