خبریں

تازہ ترین

ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن شادی کے دو ہفتوں بعد منظرعام پر آگئیں

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اور خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن شادی کے تقریباً دو ہفتوں بعد منظرعام پر آگئیں۔ امریکی شہر مین ہیٹن میں انہیں شادی کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر مین ہیٹن کے علاقے میں سکارلٹ جوہانسن کو موبائل فون پر بات کرتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ان کے ہاتھ میں شوہر کولن جوسٹ کی طرف سے دی گئی سونے کی چمکتی ہوئی خوبصورت انگوٹھی نے کیمروں کی توجہ حاصل کرلی۔اداکارہ نے مین ہیٹن کی سڑکوں پر لوگوں کے بیچ فیس ماسک بھی پہن رکھا تھا جس کے باوجود ان کے مداحوں نے انہیں پہچان لیا اور تصویریں کھینچ لیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکارلٹ جوہانسن نے جو انگوٹھی پہنی ہوئی تھی بالکل اس طرح کی انگوٹھی ان کے شوہر بھی ماضی میں پہن چکے ہیں۔