خبریں

تازہ ترین

ڈرامہ میری پہچان ہے،مہوش حیات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 نومبر2020ء) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ڈرامہ کے ناظرین کی تعداد   بہت بڑی ہے اور  وہی میری پہچان ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس کی  بنیاد ڈرامہ  ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کو محدود تعداد میں لوگ سینما جا کر دیکھتے ہیں جبکہ ٹی وی ہر گھر میں ہے اور خاص طور پر ایسے علاقے جہاں سینما نہیں یا خواتین کا سینما ہالوں میں جانا مشکل ہے وہاں لوگوں کی سب سے بڑی تفریح ٹی وی ہی ہے۔