خبریں

تازہ ترین

مزار قائد بے حرمتی کیس: وفاقی حکومت کا پولیس چالان پر تحفظات کا اظہار





مزار قائد بے حرمتی کیس: وفاقی حکومت کا پولیس چالان پر تحفظات کا اظہار
























آپ آف لائن ہیں




14 نومبر ، 2020

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کے خلاف مزار قائد پر نعرے بازی اور بے حرمتی کے کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان پر وفاقی حکومت نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

وفاقی حکومت نے پولیس چالان کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مزار قائد کی بے حرمتی پر پوری قوم افسردہ ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ کی بنیاد پر مدعی کی مزار قائد موجودگی سے انکار مناسب نہیں۔ عدالت شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے

قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ نے بھی عدالت میں مزار کی بے حرمتی سے متعلق درخواست دائر کردی۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے، مقدمہ بی کلاس کرنے کی پولیس رپورٹ پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔


قومی خبریں سے مزید