خبریں

تازہ ترین

مداحوں کی توجہ پھر اسرا بیلگیچ کے انسٹاگرام اکائونٹ پرٹک گئیں

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) دنیا بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ توڑنے والے تر ک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان’اسرا بیلگیچ‘ نے ایک مرتبہ پھر اپنی دلکش تصاویر اور لٴْکس شیئر کر کے لوگوں کی توجہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کی طرف کرالی۔

(جاری ہے)

اسرا بیلگیچ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ڈرامہ سیریز ’رامو‘ کی تین تصاویر شیئر کیں جو ان کے مداحوں کو بیحد پسند آئیں۔

ان تصاویر کو کچھ ہی گھنٹوں میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں نے پسند کیا اور اداکارہ کے اکائونٹ پر سینکڑوں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے۔اس کے علاوہ اسرا بیلگیچ نے ڈرامے کی اگلی قسط کی مختصر وڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس کو بھی بہت پسند کیا گیا۔اسرا بیلگیچ اپنے کام سے متعلق آگاہ اور اپنی دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں۔