خبریں

تازہ ترین

برکو کیراٹیلی نے ملٹری ٹریننگ شروع کردی

ہفتہ نومبر
12:57

برکو کیراٹیلی نے ملٹری ٹریننگ شروع کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنیوالی تٴْرک اداکارہ برکو کیراٹیلی نے ملٹری ٹریننگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

برکو کیراٹیلی کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے جس میں اداکارہ نے ملٹری یونیفارم پہن رکھا ہے اور ساتھ رائفل بھی اٹھا رکھی ہے۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ خاص آپریشن میں سخت ٹریننگ۔ فوجی لباس میں ملبوس برکو کیراٹیلی کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے نئے ٹی وی شو کیلئے ملٹری ٹریننگ سیکھ رہی ہیں اور یہ تصاویر انہوں نے شو کے سیٹس سے ہی شیئر کی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2020 – 12:57:04