خبریں

تازہ ترین

اللہ تعالیٰ عالمگیر کو مکمل صحت عطاء کرے، ہمایوں سعید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے لیجنڈ گلوکار عالمگیر کے گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کو اچھی خبر قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے پیغام میں لکھا کہ الحمدللہ یہ بہت ہی اچھی خبر ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ گلوکار عالمگیر کو مکمل صحت عطاء کرے۔ہمایوں سعید کے پیغام پر کمنٹس سیکشن میں سینکڑوں لوگوں نے بھی عالمگیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکار عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔