خبریں

تازہ ترین

دھونی نے ریٹائرمنٹ کے بعد پولٹری فارمنگ شروع کردی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اس سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آرگینک پولٹری فارمنگ شروع کردی ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے کڑک ناتھ قسم کی ایک نایاب نسل کی مرغیوں کا پولٹری یونٹ شروع کرنے کے لیے ایسی دو ہزار مرغیوں کا آرڈر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کڑک ناتھ نسل کی یہ مرغی اصل میں وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھبوا میں پائی جاتی ہیں، اور وہاں سے یہ مرغیاں جلد ہی دھونی کے رانچی (شمال مشرقی بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کا صدرمقام) میں واقع فارم میں 15 دسمبر تک پہنچائیں گے۔مذکورہ بالا نسل کی مرغی کا گوشت نہایت ہی لذیذ ہوتا ہے جبکہ اس مرغی کا گوشت اور خون بھی سیاہی مائل ہوتا ہے، اور اس میں چربی اور کولیسٹرول بالکل بھی نہیں ہوتا۔