خبریں

تازہ ترین

اداکارہ ایماکور ن نیٹ فلکس کے ڈرامے میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 نومبر2020ء) برطانوی اداکارہ ایماکور  ن  نیٹ فلکس کے  ڈرامے  میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔فرانسیسی خبررساں ادارے   کے مطابق 24 سالہ اداکارہ  کا کہنا ہےکہ وہ نیٹ فلکس کے مشہور ڈرامے ’دا کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کی کہانی میں  شہزادی ڈیانا کا کردار ادا  کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا  کہ وہ  نئے سیزن میں نبھائے گئے کردار کے حوالے سے کافی دباؤ محسوس کر رہی تھی کیونکہ اس سیزن میں ڈیانا کو ایک نوعمر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہزادہ چارلس کی منگیتر کی حیثیت سے سے خود کو تنہا کر لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ  دنیا کے اس مشہور  جوڑے نے1981 میں شادی کی تھی تب ڈیانا کی عمر 20 سال کی تھی جبکہ چارلس کی عمر 32 سال تھی۔