خبریں

تازہ ترین

پی ایس ایل 5، زخمی حسن علی پشاور زلمی کے ایلیمنیٹر مقابلے سے باہر … حسن ہمارے دوسرے ایلیمنیٹر میں پہنچنے کی صورت میں دوسرے میچ کیلئے فٹ ہوجائیںگی: کپتان پشاور زلمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر حسن علی انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے پہلے ایلیمینیٹر کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حسن علی پشاور زلمی کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں لیکن ہماری بدقسمتی سے وہ زخمی ہونے کے باعث پہلا ایلیمنیٹر نہیں کھیل سکیں گے ۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حسن اب بھی زخمی ہیں اور پہلا میچ نہیں کھیلیں گے، چونکہ وہ ہماری ٹیم کا ایک اہم حصہ ہے اس لئے انتظامیہ ان پر کام کر رہی ہے اور انشا اللہ وہ ہمارے دوسرے ایلیمنیٹر میں پہنچنے کی صورت میں دوسرے میچ کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث 6 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہے تھے ، انہوں نے اس سال سینٹرل پنجاب کی جانب سے وہ قائداعظم ٹرافی میں واپس آئے اور 3 اننگز میں 38.5 اوورز کرانے کے بعد 5 وکٹیں حاصل کی تھیں کہ ان کی کمر کا درد واپس آگیا۔سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے کے باوجود حسن علی کرکٹ بورڈ کے خرچ پر مہنگے علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے جب کہ انہیں بورڈ سے اضافی مالی مدد بھی ملتی رہے گی۔