خبریں

تازہ ترین

لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا ہسپتال سے بحالی کے مرکز منتقل …

بیونس آئرس۔12نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 12نومبر2020ء) :ارجنٹینا کے شہرہ آفاق فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کو ہسپتال سے ڈسچارج   کیے جانے کے بعد  بحالی سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق میراڈونا کو ری ہیب سنٹر میں نشے سے چھٹکارا پانے کے لئے  بھیجا جا رہا ہے ،میرا ڈونا کو آٹھ دن پہلے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے دماغ کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق میرا ڈونا کو ہسپتال سے ایمبولنس کے ذریعے  ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بیونس آئرس میں واقع بحالی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔ میرا ڈونا کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور وہ اپنی بیماری سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔