خبریں

تازہ ترین

راولپنڈی: شولے کے فلم کے سین کی یاد تازہ، نوجوان شادی نہ ہونے پر خودکشی کیلئے چھت پر پہنچ گیا

راولپنڈی میں نوجوان نے مشہورِ زمانہ بھارتی فلم شولے میں لیجنڈی اداکار دھرمیندر کے ایک سین کی یاد تازہ کردی۔ 

پسند کی شادی نہ ہونے پر راولپنڈی کا نوجوان خودکشی کے لیے اونچی عمارت پر چڑھ گیا۔

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس سے قبل لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو پولیس کے حوالے کیا تھا، لیکن لڑکا فرار ہو کر عمارت پر چڑھ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر نوجوان کو قابو کر لیا اور طبی معائنے کے بعد دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا۔