خبریں

تازہ ترین

ترکی کے بعد پاکستان نے بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کر دی … آذربائیجان کی عوام اور حکومت کو اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر مبارکباد، آذربائیجان … مزید

آذربائیجان کی عوام اور حکومت کو اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر مبارکباد، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، دفتر خارجہ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی
منگل نومبر
23:47

ترکی کے بعد پاکستان نے بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین – 10 نومبر 2020ء) پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کی حمایت کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ طے ہونے پر دفتر خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی عوام اور حکومت کو اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر مبارکباد اور خطے میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے برادر ملک آذربائیجان کی عوام اور حکومت کو اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاکستان نے فریقین کی جانب سے دشمنیوں کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل, عالمی قوانین کے مطابق نگورنو کاراباخ کے تنازعہ پر قرارداد کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

روسی فیڈریشن کی نگرانی میں ہونے والا سہ فریقی معاہدہ جنوبی قفقاز خطے میں تجدید شدہ موقع فراہم کرتا ہے۔ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں استحکام اور خوشحالی کا ایک دور شروع ہو گا اوراس سے بے گھر افراد کی اپنے آباء و اجداد کی زمینوں میں دوبارہ واپسی کا راستہ ہموار ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے بھی جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ ترک صدر نے کہا تھا کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی صحیح قدم ہے، ترکی امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن قائم ہونے سے خطے میں جاری تشویش میں کمی آئے گی ۔
جنگ بندی کے بعد کئی مزید ترک رہنماؤں نے بھی معاہدے کی حمایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :