خبریں

تازہ ترین

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا 50 گھنٹوں کا سفر کر کے اپنے آبائی وطن پہنچ گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا 50 گھنٹوں کا سفر کر کے اپنے آبائی وطن پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے فیملی کے ہمراہ جاپان میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کچھ گھنٹے پہلے ہی پاکستان پہنچی ہیں اور اس حوالے سے اٴْنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

جنت مرزا نے انسٹا اسٹوری میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ آخر کار 50 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد وہ اپنے گھر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان پہنچنے پر اللّہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل انہوں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی تھیں جن میں وہ قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیبائے جاپان، ہیلو پاکستان۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنت مرزا نے انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرواز میں موجود تھیں۔