خبریں

تازہ ترین

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم ) کا اہم اجلاس آج 8 نومبر کو ہوگا۔

پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ ن لیگ کے قائد میاؓں محمد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اجلاس کے شرکا 22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق مشاورت بھی کریں گے، جب کہ جلسے سے متعلق سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سابق وزير اعظم شاہد خاقان عباسی ن ليگ اور راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

جے یو آئی کے اکرم درانی اور اے این پی کے میاں افتخار بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں