خبریں

تازہ ترین

فوج ہمارے دلوں میں بستی ہے،نواز شریف کے بیانیہ کو غلط رنگ دیا گیا … شیدا ٹلی کہتا تھا کہ کارکن نواز شریف کا بیانیہ نہیں اٹھائی پائیں گے،رانا ثناءاللہ

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-08 نومبر ۔2020ء) راولپنڈی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی راہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا ایک شیدا ٹلی تھا جو یہ کہتا تھا کہ کارکن نواز شریف کے بیانیہ کی تاب نہیں لا سکیں گے میں اسے کہتا ہوں کہ آئے اور یہاں آ کر دیکھے یہ راولپنڈی کی عوام ہے جو نواز شریف کےبیانیے کے ساتھ ہے اور یہاں آئی بیٹھی ہے۔انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ووٹ کو عزت دو اور اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنے کا کہا۔اس کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کہا۔حکومت کے وزرا ٹی وی پر بیٹھ کر اس بات کو غلط رنگ دیتے ارو فوج اور اپوزیشن کو لڑانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے صرف ان لوگوں کو ا۔لیکشن اور انتخاب میں مداخلت کرنے سے روکا ہے۔

عمران خان چاہتا ہے کہ اس کا اقتدار بچا رہے اور وہ اس حوالے سے نواز شریف کے بیانیہ کو غلط رنگ دے رہا ہے تاکہ فوج ارو اپوزیشن آمنے سامنے آ جائیں ارو ا سکا اقروتدار بچا رہے۔ن لیگ فوج کی عزت کرتی ہے ارو اس کی قدر کرتی ہے۔ہم فوج کے بالکل بھی خلاف نہٰں ہیں ہم اس کٹھ پتلی وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ یہ سیدھا ہو جائے۔دراصؒ یہ شخص خود فوج کے خلاف ہے اور نواز شریف کےبیانیہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہاہے۔ہم نے تو صرف اتنی بات کی ہے کہ تمام ریاستی اداروں کو اپنی حدود مٰں رہنا چاہیے اور ملک کی منتخب حکومت کو کام کرنے دینا چاہیے۔راولپنڈی کا شیطان شیدا ٹلی ہرزیہ سرائی میں سب سے آگے تھا کہ ن لیگ فوج کے خلاف ہے میں اسے کہتا ہوں کہ ہم فوج سے محبت کرتے ہیں اور ن لیگ اور نواز شریف کے بیانیے کا ایسا ہرگز مطلب نہیں ہے جیسا رنگ دینے کی حکومتی اراکین کی طرف سے کوشش کی گئی ہے۔