خبریں

تازہ ترین

امریکی اداکار ایڈی ہاسل کے قتل کے شبے میں 18 سالہ شخص گرفتار

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) : امریکہ کے اداکار ایڈی ہاسل کو گولی مار کر قتل کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے گرینڈ پریئر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 18 سالہ ڈی جان انتون کو امریکی اداکار ایڈی ہاسل کو گولی مار کے شبہ میں گرفتار کر لیاہے۔واضح رہے کہ 30 سالہ ہاسل ک گذشتہ اتوار ڈلاس کے مضافاتی علاقے میں انکی گرل فرینڈ کے اپارٹمنٹ کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔