خبریں

تازہ ترین

میں نے عمران خان کوکوکین استعمال کرتے دیکھا ہے: سرفراز نوازکا دعویٰ … عمران خان نے میرے گھر میں 10،20 روپےکے نوٹ میں کوکین ڈال کر اس کا استعمال کیا اور بھنگ کو سُکھا کر اسکی … مزید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 نومبر 2020ء ) پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر سرفراز نواز نے موجودہ وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان پر بڑا الزام لگادیا، سرفراز نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بطور کرکٹر کوکین کا استعمال کرتے تھے۔ ایک انٹرویو میں 71 سالہ سرفراز نواز نے 1987ء میں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے ایک میچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں عمران خان نے اچھی بائولنگ نہیں کی جس کے بعد عمران خان اسلام آباد میں ان کے گھر آئے اور کھانے کے دوران ڈرگز کا استعمال کیا ، عمران خان نے 10،20 روپےکے نوٹ میں کوکین ڈال کر اس کا استعمال کیا اور بھنگ کو سُکھا کر اس کی چرس بنائی۔ ان کے ساتھ میرے گھر پر محسن خان، عبدالقادر اور سلیم ملک بھی تھے۔ واضح رہے کہ 1969ء سے 1984ء تک پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ اور 45 ون ڈے کھیلنے والے سرفراز نواز طویل وقت تک عمران خان کے بائولنگ پارٹنر رہے ، انہیں ریورس سوئنگ کا بادشاہ بھی کہا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں 177 اور ون ڈے کرکٹ میں 63 وکٹیں لینے والے سرفراز نواز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آئے اور 1985ء کے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار جیت کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جب کہ کمنٹیٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں،انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 ہزار سے زیادہ رنز بھی بنائے۔

سرفراز نواز نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے دعوے کو عمران خان جھوٹا سمجھتے ہیں تو وہ انہیں عدالت لے کرجاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹروں پر ڈرگس لینے کے الزام پہلے بھی لگتے رہے ہیں۔