خبریں

تازہ ترین

میری طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے، عثمان مختار … ہر گٴْزرتے دن کے ساتھ مضبوط بھی ہو رہا ہوں، تمام چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے اپنا پیار دِکھایا، اداکار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے شوبز انڈسٹر ی کے اٴْبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کہا ہے کہ اٴْن کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے او ر وہ ہر گٴْزرتے دن کے ساتھ مضبوط بھی ہو رہے ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کیے اداکار عثمان مختار نے اس مشکل گھڑی میں اٴْن کا حوصلہ بٴْلند کرنے کیلئے مختلف پیغامات بھیجنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحو ں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے تھوڑا وقت نکالا تاکہ میں اٴْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرسکوں جنہوں نے میرے مشکل وقت میں مجھے ہمت دینے کے لیے دٴْعائیہ پیغامات جاری کیے اور اٴْس کے ساتھ ہی مجھے مثبت رہنے کی تلقین بھی کی۔‘اداکار نے کہا کہ ’میر ے اٴْن تمام چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے اپنا پیار دِکھایا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں ہر ایک مداح کے کمنٹ کا جواب نہیں دیتا ہوں لیکن یقین کریں کہ میں اپنے تمام مداحوں کے کمنٹس اور پیغامات لازمی پڑھتا ہوں‘۔