خبریں

تازہ ترین

عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کورونا وائرس کا شکار

مجھے اور اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے، عامر لیاقت حسین فوٹوفائل

مجھے اور اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے، عامر لیاقت حسین فوٹوفائل

کراچی: ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

عامر لیاقت حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور اپنی اہلیہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی اور کہا ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔

عامر لیاقت نے اسی ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا علاج بھی بتایا انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی جو بیماری اور صحت سے متعلق ہے۔

عامر لیاقت نے لکھا انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے۔ تاہم وہ گھریلو نسخوں سے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کچن میں استعمال ہونے والے چند مصالحوں کے نام لکھے جن میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچ، لونگ، اسٹار میز اور دار چینی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تمام چیزیں کورونا میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

اسی کے ساتھ عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔