خبریں

تازہ ترین

عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا کا شکار ہو گئے … آج کورونا کا شکار ہوئے دوسرا دن ہے، پی ٹی آئی رہنما نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی معروف شخصیات کورونا کا شکار ہو رہی ہیں،کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں گلوکار جواد احمد، ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا کا شکار ہوئے۔اور اب اس وبائی بیماری نے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اور طوبیٰ عامر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔عامر لیاقت نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہوئے آج ہمیں دوسرا دن ہے،علاج کے لیے دار چینی،ادرک لہسن ، کلونجی اور کالی مرچ کا استعمال کر رہے ہیں۔

عامر لیاقت نے قرآن پاک کی آیت بھی شئیر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں سامنے آگئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔ جمعرات کو پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32376 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 26 افراد انتقال کرگئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں تین ماہ بعد ایک روز کے دوران یہ کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔اس سے قبل 31 جولائی کو پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا سے 27 افراد انتقال کرگئے تھے۔