خبریں

تازہ ترین

ایسے انسان کیساتھ تعلق نہ رکھیں جو آپ کو تکلیف دے، علیزے شاہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ ایسے انسان کے ساتھ تعلق نہ رکھیں جو آپ کو تکلیف دے۔

(جاری ہے)

اداکار نعمان سمیع کو انسٹاگرام پر اًن فالو کرنے کے باعث کچھ دن قبل خبروں کی زینت بنے رہنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اٴْبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں محبت کے تعلق کو شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر پر لکھا تھا کہ ’ایسے شخص کے ساتھ تعلق نہ رکھو جو آپ کو تکلیف پہنچائے اور آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے آپ کو مزید درد دے اور پھر کہے کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے‘۔اداکارہ کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایسے شخص کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرے، آپ کی حفاظت کرے اور آپ کی ذات کو بہتر بنانے کیلئے آپ کو تبدیل کرے‘۔علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جس نے بھی یہ لکھا ہے بہت خوب لکھا ہے‘۔