خبریں

تازہ ترین

امریکی ماڈل نے ٹرمپ کی حمایت پر بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے اور نئے انتخابات میں ووٹ دیے جانے کے معاملے پر ماڈل نے اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی۔امریکی شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لل وائنے اور دنیس بلدوت کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جاری تعلقات سیاسی معاملے پر ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

ماڈل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے شکستہ دل سے بوائے فرینڈ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کردی، لیکن ماڈل کے قریبی ذرائع نے شوبز ویب سائٹ کو بتایا کہ دنیس بلدوت نے بوائے فرینڈ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر تعلقات ختم کرلیے جس ماڈل نے بوائے فرینڈ سے تعلقات ختم کیی-ان کے بوائے فرینڈ کی امریکی انتخابات سے چند دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی۔