خبریں

تازہ ترین

کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں ،ساحر ملک … اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری پروجیکٹس میں ہی کام کرونگی،گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،بائواصغر) اداکارہ ساحر ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری
نے تیزی سے تر قی کی ہے،فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بھی
بہت بہتر ہوا ہے ،کیونکہ اب فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف فنکار
کام کر رہے ہیں ، اداکارہ نے مزید کہا کہ آج جس مقام پر ہو یہ میری محنت
اور لگن کا پھل ہے اورموجودہ مقام کو بہال رکھنے کیلئے مزید محنت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ساحر ملک نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو
برقرار رکھنے کے لیے معیاری پروجیکٹس میں ہی کام کرونگی۔ میرا کسی سے کوئی
اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں ۔