خبریں

تازہ ترین

کرونا وبا پھوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 160 روپے کی سطح سے نیچے آگئی … پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپے … مزید

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپے پر پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی
منگل نومبر 19:31

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر2020ء) کرونا وبا پھوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 160 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپے پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز روپے کے مقابلے ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپےپربند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.98 روپے پر آیا اور 159روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
                                                                                        
                                                                          

متعلقہ عنوان :