خبریں

تازہ ترین

دیہاڈی باز لوگ شوبز انڈسٹری کو نقصان دے رہے ہیں،باؤ اصغرعلی … مفاد پرست لوگوں سے دل بھر گیا اب سوچ سمجھ کر کام کرنا ہے ،خصوصی گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر2020ء) دیہاڈی باز لوگ شوبز انڈسٹری کو نقصان دے رہے ہیں ایسے
لوگو ں سے بچھنا ہوگا بلکہ اسے لوگوں کی شوبز انڈسٹری میں انٹری بند ہونی
چاہیے ان خیلات کا اظہار معروف پروڈیوسر،رائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں
باؤ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا،ان کا کہنا ہے کہ
مفاد پرست لوگوں سے دل بھر گیا اب سوچ سمجھ کر کام کرنا ہے،ایک سوال کے
جواب میں باؤ اصغر علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسڑی میں کچھ ایسے لوگ ہے جن
کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا وہ بس کوئی نہ کوئی فلم سنا کر کام کرنے والے
لوگوں کو قائل کرکے دیہاڈی لگاتے ہیں اور پھر کچھ دنوں کیلئے رابطہ کٹ
کرلیتے ہیں اس کے علاوہ بہت سی ایسی لڑکیا ں بھی ہے جنہوں نے آج تک کہی
کوئی کام نہیں کیا نہ فلم ،نہ ٹی وی بلکہ کسی لوکل سونگ میں ماڈلنگ تک کام
نہیں کیا اسی لڑکیاں صرف سوشل میڈیا کا سہارا لے کر خود کو سپر سٹار شو
کرکے عاشق مزاج قسم کے لوگوں سے دیہاڈی لگانا ان کا کام ہے اور کچھ نہیں
۔