خبریں

تازہ ترین

فلم’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے شائقین کو اچھا اور معیاری میوزک سننے کو ملے گا،صفدرماہی … فلم میوزک اور موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ثابت ہو گی جو فلم بینوں کے معیار … مزید

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 نومبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فوک گلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا ہے کہ میری فلم ’’عشق میرا انمول‘‘میوزک اور موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ثابت ہو گی جو فلم بینوں کے معیار پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فلم پر بھرپور محنت کی ہے اور تمام کاسٹ نے بھی ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کیا ہے،مجھے یقین ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد کامیابی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فلم’’عشق میرا انمول‘‘ایک مکمل میوزیکل،کلچرل فلم ثابت ہوگی،جس میں پنجاب کی ثقافت کی صحیح معنوں میں عکاسی کی گئی ہے،پاکستان فلم انڈسٹری میں طویل عرصہ بعد شائقین کو اچھا اور معیاری میوزک سننے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے ساتھ ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے باخوبی نبھایا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں