خبریں

تازہ ترین

ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے،گلوکارمیگھا … جشنِ آمدِ رسولﷺکے اس ماہ مبارک میں ہر طرف رنگ و نور کی برسات جاری ہے،اداکارہ وگلوکارہ کی گفتگو

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 نومبر2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی قتالہ اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں، رحمتوں کا مہینہ ہے دوجہانوں کے سردارآقائے نامدار حضور نبی کریمﷺ دنیا میں تشریف لائے۔حضور نبی کریم ﷺ کی غلامی اور اتباع ہی رب کریم کی رضا کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

میلادِ پاک اور جشنِ آمدِ رسولﷺکے اس ماہ مبارک میں ہر طرف رنگ و نور کی برسات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محافلِ نعت پاک و محافلِ ذکرِ رسول ِ مقبولﷺ کا انعقاد کرنا اور ان میں شرکت کرنا اپنے لئے دونوں جہانوں کی کامیابی کا سامان اور اللہ کریم کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔میگھا نے کہا کہ جب تک عالم اسلام رسالت مآبﷺ کے اسوہ حسنہ ، سیرت و کردار اور اپنے دلوں کو عشقِ مصطفی ﷺ سے سرشار رکھیں گے باطل قوتیں کبھی بھی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکتیں۔