خبریں

تازہ ترین

ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے،ماہ نور … نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت عاشقان رسول کی سب سے بڑی عید ہے،اداکارہ وپرفارمرکی گفتگو

نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت عاشقان رسول کی سب سے بڑی عید ہے،اداکارہ وپرفارمرکی گفتگو

اتوار نومبر
11:20

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 نومبر2020ء) معروف اداکارہ وپرفارمرماہ نورنے کہا ہے کہ ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے حضور ﷺ کی تشریف آوری سے دنیا جہان کا کفر ٹوٹ گیااور سارا جہان روشن ہوگیا ہر طرف امن وسلامتی کی فضاقائم ہوئی حضور پاکﷺ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کا جنتا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے،ماہ نورنے کہا کہ پیارے نبیﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں آپﷺ نے انسانیت، اخلاق ، محبت، رواداری اور مساوات کا درس دیاحضرت محمد ﷺ کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے،انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی آمد کا جشن مناناہر مسلمان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت عاشقان رسول کی سب سے بڑی عید ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/11/2020 – 11:20:05

متعلقہ عنوان :