خبریں

تازہ ترین

بھارت گلگت بلتستان کے معاملے میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کردیا(فوٹو، فائل)

دفتر خارجہ نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کردیا(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے  مسترد کرتے کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی یا تاریخی طور مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے. بھارت73 برسوں سے زائد عرصہ سے جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے. جھوٹے اور من گھڑے بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا اعلان

انہوں  نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے. انتظامی سیاسی، اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔