12

علیم ڈار ایک اور ریکارڈ حاصل کرنے کے قریب

فوٹو: کرک انفو

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں عليم ڈارنے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جو ان کے کيرئير کا 290ون ڈے انٹرنيشنل تھا جس کے بعد انہوں نے جنوبی افريقی امپائر روڈی کوٹزن کا ريکارڈ برابر کردیا ہے۔

پاک زمبابوے سیریز کے دوسرے ميچ ميں امپائرنگ فرائض سرانجام دے کرعليم ڈار سب سے زيادہ ون ڈے ميچز سپروائز کرنے والے دنيا کے پہلے امپائربن جائيں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں