October 27, 2020

News PK

Latest Updates

پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل کل کھیلا جائے گا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پانچواںنیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدرعارف عثمانی ہونگے۔

(جاری ہے)

جو کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز تقسیم کرینگے ۔ اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین اور دیگرمہمانان گرامی بھی موجود ہونگے ۔فائنل آربی جی واریرز اور لاجسٹک لائنزکے درمیان کھیلاجائیگا دوپہر 1:00 بجے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی پر کھیلاجائیگا۔