October 19, 2020

News PK

Latest Updates

وزیراعلیٰ جام کمال خان کرونا وائرس میں مبتلا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹویٹر پر کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے لکھا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں تمام سیاسی سرگرمیان ترک کر دی ہیں اور خود کو گھر میں کورنٹائن کر لیا ہے۔

جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کے طور پر بھی تمام سرگرمیاں ترک کردیں.

محکمہ صحت بلوچستان نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں