October 24, 2020

News PK

Latest Updates

آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ دسمبر میں فیصل آباد میں کھیلا جائے گا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) ایس اے فارم فٹ بال ٹیم کے زیراہتمام آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ روواں سال دسمبر میں فیصل آباد میں کھیلا جائیگا، ایس اے فارم فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے صوبوں اور ریجنل ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پی آئی اے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے،ہائر ایجوکیشن کمیشن، ماشا یونائیٹڈ اور دیگر اداروں کی ٹیموں کو بھی موعو کیا جائیگا، جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایس اے فارم فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے جس میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔