October 20, 2020

News PK

Latest Updates

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس منصوبوں کا معائنہ کیا … سپورٹس منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں اور کھلاڑیوں … مزید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس منصوبوں کا معائنہ کیا اور سپورٹس سہولیات کا جائزہ لیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد طارق نذیر نے ان کو سپورٹس سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ فیصل آباد میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ ہے، نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کورونا وباء کے بعد کیا جائے گا، نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے یہ بہترین طریقہ ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈویژن میں جاری سپورٹس منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور کھلاڑیوں کو بہترین اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات بھی کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے بھرپور کام کررہا ہے، نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے سپورٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آرہی ہے۔