October 27, 2020

News PK

Latest Updates

مولانا عادل کا قتل ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، مفتی تقی عثمانی … ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ سازش کو ناکام بنانا ہوگا، مولانا عادل کے قتل پر مفتی تقی عثمانی … مزید


ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ سازش کو ناکام بنانا ہوگا، مولانا عادل کے قتل پر مفتی تقی عثمانی کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

Shehryar Abbasi شہریار عباسی
اتوار اکتوبر
00:33

مولانا عادل کا قتل ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، مفتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – 10 اکتوبر2020ء) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ سازش کو ناکام بنانا ہوگا کیونکہ مجرمانہ قتل ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے‘۔ مولانا عادل خان ہمارا سرمایہ تھے، ان کی شہادت پر افسوس ہے۔ یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ ڈاکٹرعادل کےقاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔
یاد رہے کہ آج شام ساڑھے سات بجے کے قریب مولانا عادل کی گاڑی پر شاہ فیصل نمبر دو میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیاسی و مذہبی  جماعتوں نے مولانا کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے میں مولانا کے قریبی عمیر نامی ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے تعاقب کے بعد مولانا کو نشانہ بنایا۔ راجہ عمر خطاب نے کہا تھا کہ یہ ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کی سازش ہے۔ یاد رہے کہ وفاق المدارس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مولانا کا نماز جنازہ کل صبح 9 بجے جامعہ فاروقیہ فیز 2 حب روڈ پر ادا کیا جائے گا جبکہ تدفین جامعہ فاروقیہ حب میں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :