October 23, 2020

News PK

Latest Updates

چھکوں پر چھکے پاکستان کو نیا شاہد آفریدی مل گیا، خوشدل شاہ نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی … جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے والے آل راونڈر نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی … مزید

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر2020ء) چھکوں پر چھکے پاکستان کو نیا شاہد آفریدی مل گیا، خوشدل شاہ نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی، جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے والے آل راونڈر نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں سندھ کے خلاف صرف 35 گیندوں پر سینچری داغ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران جنوبی پنجاب کے خوشدل شاہ نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی۔

خوشدل شاہ نے سندھ کے خلاف میں 9 چھکوں کی مدد سے صرف 35 گیندوں پر سینچری داغی۔ سندھ کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی پنجاب کے خوشدل شاہ نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اننگ میں 8 چوکے بھی شامل رہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ہے۔