October 26, 2020

News PK

Latest Updates

مہوش حیات آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئیں

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے ۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹا پیغام میں کہا کہ مجھے دو بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اسکر کیلئے نامزد ہونے والی فلموں کو دیکھنے اور فلموں کا انتخاب کرنے کی منتظر ہوں، یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ہم کم از کم اپنے ملک کی مثبت پہلو اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکتے ہیں ! انشاء اللہ

دوسری جانب فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین نے بھی آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

آسکر کمیٹی برائے 2020 کیلئے دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ فاتح فلمساز شرمین عبید چنائے بطور چیئرپرسن ہوں گے، اس فہرست میں فیصل موسی کاپیڈیا ، ہدایتکار اسد الحق ، فلمساز ماہین ضیا ، عاصم عباسی اور حمزہ بنگش ، سکرپٹ رائٹر مکھی گل ، اداکار سید محد احمد اور مہوش حیات ، اور اداکار کے ڈیزائنر حسن شیریار یاسین شامل ہیں۔

آسکر کیلئے پاکستانی سلیکشن کمیٹی اپنی سبپیشن کے حوالے سے رواں برس نومبر میں اعلان کرے گی ۔

متعلقہ خبریں