October 20, 2020

News PK

Latest Updates

زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

۔گزشتہ ہفتے غیرملکی قرضوں کی مد میں 58 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں(فوٹو، فائل)

۔گزشتہ ہفتے غیرملکی قرضوں کی مد میں 58 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں(فوٹو، فائل)

 کراچی: پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ سے زائد کی کمی آگئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں  58 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 30 کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے ۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ۔مجموعی ذخائر 19 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 19 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔