October 20, 2020

News PK

Latest Updates

جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر … کیا میں خواب دیکھ رہی ہوں ایک کروڑ فالوورز، کبھی تصور نہیں کیا تھا ‘جنت مرزانے انسٹاگرام پر فالوورز کیساتھ خوشی … مزید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اس ویڈیو ایپلی کیشن پر ایک کروڑ فالوورز والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں۔جنت مرزا اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھتی ہیں اور ان سے قبل کسی پاکستانی کو ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔وہ اس وقت جاپان میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ کیا میں خواب دیکھ رہی ہوں ایک کروڑ فالوورز، کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ میرا شوق مجھے یہاں تک لے آئے گا، الحمداللہ۔انہوں نے لکھا کہ جب آپ دوسروں سے حسد نہیں کرتے تو پھر صلہ مل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھاکہ سب کا شکریہ، اگر میں آج یہاں تو وہ صرف آپ کی وجہ سے، آپ لوگوں کے بغیر کچھ نہیں ہوں میرا ساتھ دینے کا شکریہ۔

بعدازاں جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بھی اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا تھا۔رواں برس جولائی میں جنت مرزا، گلوکار بلال سعید کے گانے شاعر میں بھی دکھائی دی تھیں جسے اب تک کروڑ 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔علاوہ ازیں وہ پاکستانی فلمساز سید نور کی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی ‘‘میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔