October 21, 2020

News PK

Latest Updates

ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران خاتون کے زخمی ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی

ڈکیتی کے دوران خاتون کے زخمی ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نے حاصل کرلی(فوٹو، اسکرین شاٹ)

ڈکیتی کے دوران خاتون کے زخمی ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نے حاصل کرلی(فوٹو، اسکرین شاٹ)

 راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون زخمی ہوگئی۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ کے قریب گھر کے باہر خاتون کو لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر خاتون کو گولی مار دی گئی۔ خاتون کو زخمی حالت میں بینظیر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں خاتون زخمی حالت میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافے ہونے سے شہری پریشان ہیں۔